حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سوگواری کی دوسری شب کا پروگرام حسینیہ امام خمینی تہران میں منعقد ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور محبان اہل بیت علیہم السلام نے شرکت کی۔
عزاداری کے اس پروگرام میں حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے مجاہدین عالم کے لئے انہیں بہترین نمونہ اور پیمانہ قرار دیا۔ انہوں نے انسان کے ارتقاء و انحطاط اور سعادت و خسارے کے عوامل اور مقدمات پر روشنی ڈالی۔ حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے الہی نیت کے ساتھ جدوجہد، فعالیت اور لگن کو ارتقاء و نمو کے اہم عوامل میں شمار کیا۔
اس پروگرام میں سید رضا نریمانی نے حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کا مرثیہ و مصائب بیان کئے اور نوحہ خوانی کی۔
آپ کا تبصرہ